دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، 2 نئے جہاز پاک بحریہ میں شمولیت کیلئے تیار

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور، 2 نئے جہاز پاک بحریہ میں باقاعدہ شمولیت کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑے جہازوں پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت ہو گی، ترکیہ میں تیار کیا جانے والا پہلا ملجم/ بابر کلاس جہاز باضابطہ پاک بحریہ کا حصہ بنے گا جبکہ رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شورپٹرول ویسل پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا،بحری جہازوں کی انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف زرداری ہوں گے۔