راولپنڈی: (بیورورپورٹ)افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ،نور ولی،مزاحم محسود کیلئے سپیشل رہائشی پرمٹ،اسلحہ ،گاڑی بھی میسر، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے کابل کی سرزمین استعمال ہونے کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے۔
پکڑے جانے والے خوارج و ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر سرغنہ نور ولی محسود ،سرغنہ مزاحم کا افغانستان میں رہائش کیلئے افغان سرکاری سپیشل پرمٹ سامنے آگیا، خوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کو گاڑی ،اسلحہ سمیت سرکاری افغان کارڈ جاری کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق نور ولی کوگاڑی ،2بندوقیں رکھنے کی بھی اجازت ہے،مزاحم کا سپیشل پرمٹ 22 جنوری 2024 کو جاری کیا گیا، مفتی مزاحم کو جاری کردہ پرمٹ کابل ،افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں قابل عمل ہے، مزاحم کو بھی نور ولی کی طرح حیران کن طور پر گاڑی ،M4، M16 اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کی جانب سے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا مقصد خوارج کو افغانستان میں اسلحہ کےساتھ آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا ہے، حکومت کی جانب سے متعدد بار افغان عبوری حکومت کو فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے گئے ،افغان عبوری حکومت کو بھی فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی کا بخوبی علم ہے،دستاویزات سے ثابت ہوگیاافغان عبوری حکومت خارجیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کی مکمل سہولت کاری فراہم کر رہی ہے۔
افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ،نور ولی،مزاحم محسود کیلئے سپیشل رہائشی پرمٹ
















