اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ غیر فعال، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس 1973 میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کی بندش کے معاملے پر ترمیم کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ غیر فعال ہوگیا،اجلاس میں ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیاگیا، کابینہ نے چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری بھی دےدی۔
پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ غیر فعال، وفاقی کابینہ نے مہر ثبت کردی

















