اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سرزنش،اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب پر عدم اطمینان کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس پر سماعت کی،عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ وکیل سمتھ کےساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئیں،وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا عافیہ کی امریکہ کو حوالگی میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا آپ سے وقت مانگ رہا ہوں ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے آپ کو پیر تک کا وقت دے رہا ہوں ورنہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،بعدازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
عافیہ صدیقی واپسی کیس ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سرزنش، سیکرٹری دفاع طلب

















