صدر مملکت نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازدیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)صدر مملکت نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازدیا،ایوان صدرمیں خصوصی تقریب ہوئی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا،واضح رہے ارشد ندیم نے پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی بار انفرادی حیثیت میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ایتھلیٹ ہونے کا اعزازاپنے نام کیا۔

لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر اورصدرلیسکو ریسلنگ فیڈریشن عبدالمبین چودھری کی موجودگی میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دیا گیا،انجینئر شاہد حیدر نے قومی ہیرو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاارشد ندیم لیسکو کا سرمایہ اور فخر ہے