کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملے کررہی ہے،ہر صورت روکنا ہوگا،محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملے کررہی ہے،ہر صورت روکنا ہوگا،محسن نقوی سے(اقوام متحدہ) یو این اوکے ڈپٹی سپیشل رپریذنٹیٹو برائے افغانستان اندریکا رتوتے کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائیوں اور افغان مہاجرین پربریفنگ دیتے ہوئے کہا دہشتگردی عالمگیر مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جنگ میں سکیورٹی فورسز، پولیس ،شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

محسن نقوی نے کہاکالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے حملوں کےلئے افغان سرزمین استعمال کر رہی ہے ،ہر صورت روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ، قانونی دستاویزات کے حامل افراد کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، ویزا و دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے، افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کیا جائے گا۔