اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کی اپنی سرزمین سے جبری بے دخلی اور بچوں کی غذائی قلت کے انسانی امور پر اقوام متحدہ ادارے (او سی ایچ اے) کی تازہ رپورٹ پر عالمی برادری کے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا انسانیت کےخلاف جرائم کرنےوالی اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے،عالمی اداروں کی رپورٹس اسرائیل کےخلاف سنگین فرد جرم ہے۔
شہبازشریف نے کہااقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ خوفناک و مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کا تازہ ثبوت ہے،رپورٹ گواہی دے رہی ہے کوئی دن ایسا نہیں جس میں بےگناہ فلسطینیوں کا لہو نہ بہایا گیا ہو،رپورٹ میں واضح ہے اسرائیل کا سب سے بڑا نشانہ فلسطینی بچے بن رہے ہیں،صاف نظر آ رہا ہے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع ہوئے 322 دن ہوگئے ،اگست کے مہینے میں اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کی گھروں سے جبری بے دخلی عالمی اداروں، عالمی ضمیر و عالمی قانون کےلئے چیلنج ہے،صرف 2دن میں 146 فلسطینیوں کی اپنے گھروں سے ناحق بے دخلی سے اسرائیلی ظلم کی رفتار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
شہبازشریف نے کہااقوام متحدہ ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے ایک طرف مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے تو دوسری طرف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،شمالی غزہ میں صرف ایک فیصد اور جنوبی علاقے میں 6فیصد بچوں کو خوراک مل رہی ہے،اسرائیل نے فضا، زمین اور سمندر سے آگ و بارود برسا کر عام فلسطینیوں کا قتل عام تیز کر دیا، انسانیت کے قاتلوں کو سزا ،مظلوموں کا تحفظ کیا جائے،پاکستان فلسطینیوں خاص طور پر بچوں کےلئے خوراک کی ترسیل کو مزید تیز کرےگا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرانک پروکیورمنٹ،ای پاک ایکیوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم پر اجلاس ہوا۔
شہباز شریف نے ای پروکیورمنٹ منصوبہ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پروکیورمنٹ عمل پر شکایات و تحفظات کے حل کے نظام کو موثر بنانے کےلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے،حکومت تمام خریداریوں کیلئے شفاف طریقہ کار رائج کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، پروکیورمنٹ کے عمل پر شکایات و تحفظات کے حل کے نظام کو پروکیورنگ ایجنسی کے ماتحت نہیں ہونا چاہیے،قواعد و ضوابط میں ترمیم کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں،2 بلین روپے سے زائد کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے ،وزیراعظم نے منصوبے پر عملدرآمد میں سست روی پر برہمی ،کام کے معیار اور پراسس کے نامکمل ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ میں تکمیل کی ہدایت کردی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















