لاہور:(اپنے نمائندے سے)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی دوسرے صوبوں پر نہیں تھوپ سکتے،ملکی سلامتی، سکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن ہے، عبور کرنے پرگنجائش نہیں رہے گی،ناراضی کے نام پر دہشتگردی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی،ملکی استحکام و سلامتی کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے کوئی ریڈ لائن کراس کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
داتا دربار کے عرس کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحا ق ڈارنے کہاحالات کوچند سال قبل خراب نہ کیا جاتے تو پاکستان بہت بہتر ہوتا،پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں کمی دوسرے صوبوں پر نہیں تھوپ سکتے، وزیراعظم کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پانے کی بھرپو رکوششیں جاری ہیں،ریلیف دینا ہر صوبے کا حق ہے،پنجاب حکومت کے ریلیف اقدامات پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی ایسی چیز نہیں جو حل طلب نہ ہو۔
نائب وزیراعظم نے کہابین الاقوامی ادارے کہتے تھے پاکستان کو حالات سدھارے میں10سے 15سال لگیں گے، پھر بتائیں کتنا وقت لگا؟ ساڑھے 3سال لگے، دنیا بھر کے بین الاقوامی اداروں کے صدور نے پاکستان کی تعریف کی۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















