صدرزرداری،فضل الرحمن میں ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدرزرداری،فضل الرحمن میں ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

آصف زرداری ملاقات کیلئے رہائشگاہ پہنچے تو سربراہ جے یوآئی نے پرجوش استقبال کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کےساتھ تھے،زرداری،فضل الرحمن کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اور ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی،صدر مملکت نے سربراہ جے یوآئی کو بندوق کاتحفہ دیا۔

جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی امور زیر بحث آئے،عبدالغفور حیدری ،اسعد محمود ، اسلم غوری، انجینئرضیا الرحمن بھی موجود تھے۔