عمران نے ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی درخواست جمع کرادی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے ورزش کیلئے ڈمبل کی فراہمی سمیت 2درخواستیں جمع کرادیں۔

درخواستیں وکیل خالد یوسف چودھری نے جمع کرائیں، ایک درخواست بانی پی ٹی آئی کو ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے دوسری درخواست بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کرانے کی ہے،عدالت نے دونوں درخواستوں پر حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کےخلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا اوربانی پی ٹی آئی کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔