اسلام آباد:(بیورورپورٹ) گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی ججز کو فوجداری مقدمات کیلئے موجود ہونا چاہیے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ نے وزیرآباد میں 2افراد کے قتل کے 21 سالہ پرانے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا سپریم کورٹ نے 18 ستمبر 2018کو اپیل منظور کی، اپیل کا فیصلہ کرنے میں 6سال کی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں، انصاف کی فراہمی کیلئے ججز کو اپنے فرائض کا علم ہونا چاہیے، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کا شریعت بنچ طویل عرصے تک غیر فعال رہا۔
سپریم کورٹ نے کہاشریعت بنچ کے غیر فعال رہنے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی عدالت ، سپریم کورٹ کے ججز کو فوجداری مقدمات سننے کیلئے دستیاب ہونا چاہیے،استغاثہ شک سے بالاتر کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
چھٹیوں میں بھی ججز کو فوجداری مقدمات کیلئے موجود ہونا چاہیے،سپریم کورٹ

















