لاہور:(ہیلتھ رپورٹر)ڈریپ سے ادویات قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کی تیاری،نیا ادار ہ بنانے کافیصلہ کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیر اعظم کی ہدایت پر واپس لیا جا رہا ہے،حکام کے مطابق جان بچانے والی دواﺅں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواﺅں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں،وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تجاویز تیار کر رہی ہے۔
ڈریپ سے ادویات قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کی تیاری
















