قائداعظم اور جانثار ساتھیوں نے قوم کی آزادی کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا:ڈاکٹر عامر بٹ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) میری پہچان پاکستان ، اگست کا مہینہ پوری قوم کیلئے بھرپور اہمیت کا حامل ہے جس میں لاتعداد آزادی کے متوالے نوجوانوں نے ہندوﺅں اور سکھوں کی گولیاں اپنے سینوں پر کھاکر جام شہادت نوش کیا ۔ ابلیس رقص کرتا رہا، انسانیت پردوں میں منہ چھپاتی رہی لیکن آزادی کے عظیم شہداءکے لبوں پر تبسم تھا ۔یہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے جانثار تھے اور آزادی کے وہ وفادار تھے جنہوں نے آزاد ی کے خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے پر کوئی دریغ نہیں کیا۔ قومی نظریہ اسلام کے فداکاروں اور ان کے مقدس لہو کا ایک ایک قطرہ قطرہ 14 اگست کی حرمت کی قسم کھا کر اعلان کر رہا تھا ۔ عشق و آزادی بہار زیست کا سامان ہے عشق میری جان آزادی میرا ایمان ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر بٹ کی جشن آزادی کے حوالے سے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو ۔ ان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی اور اس کی اہمیت اور قدروقیمت کا پیغام لے کر آتی ہے اور اگر اس 14 اگست کے دن کو گہرائی سے سوچا جائے تو یہ دن پوری قوم کیلئے پیغام عمل بھی ہے اس دن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ہمیں بطور قوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آزادی کی حرمت کو پہنچانے کیلئے اس کی گہرائی میں سوچنا ہوگا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کو آزاد ی کے نام پر پاکستان کی صورت میں جو ہمیں امانت سونپی تھی ہم نے ایک قوم کے کس حد تک اس کی حفاظت کی ہے 14 اگست کے دن ان شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے خصوصی اپنے گھروں میں اہتمام کرنا وہ فرض اولین ہے جسے ہمیں کسی قیمت پر بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے بلکہ نسل نو کو جشن آزادی کی اہمیت کے بارے میںآگہی فراہم کرنا کو ایسا فرض سمجھنا چاہیے تاکہ ان کو پتہ چلے کہ اگرآج ہم آزاد ہیں تو اس کے پیچھے ان عظیم شہداءکی لازوال قربانیاں ہیں جسے تاریخ ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتی رہے گی ہم بطور پاکستانی اپنی نسل کو ان جانثاران وطن کی بہادری اور جرات کو سلام عقیدت ضرور پیش کریں خصوصی طور پر فیملی کے سب افراد مل کر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنی آزادی کا کیک کاٹیں تاکہ بچوں کا شعور اجاگر ہو کہ آزاد ہونے کیلئے ہمارے آباءو اجداد نے کتنی قربانیاںپیش کیں ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عامر بٹ بتاتے ہوئے کہا کہ آزادی کی بقاو تحفظ کیلئے ہمیں نیک نیتی سے ملک کی حفاظت اور استحکام کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ پوری قوم کو ملی جذبہ پیدا کرناچاہئے تاکہ قائد اعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے دوسرے رہنماﺅں کی روحوں کو تسکین پہنچے۔