اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام ہو گئے، ہائی لائٹرز، پنچنگ مشینز، پنسل باکس پر جی ایس ٹی ٹیکس برقرار رہیگا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پین، سٹیپلر، مارکر، کیلکو لیٹرز، شارپنرز پر ٹیکس برقرار رہیگا، بچوں کے آرٹ سپلائز اور سٹکی نوٹس پر بھی ٹیکس کا اطلاق ہو گا۔ خیال رہے حکومت نے بجٹ میں سٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگا رکھا ہے، ٹیکس بڑھنے سے جولائی میں سٹیشنری آئٹمز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 فیصد سیلز ٹیکس کے باعث سٹیشنری آئٹمز 15 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں۔
واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئی ایم ایف سے سٹیشنری پر طویل مذاکرات کئے گئے، آئی ایم ایف کی طرف سے سیلز ٹیکس کی شرط بڑے پیمانے پر سٹیشنری درآمد ہونے پر عائد کی گئی ہے۔
آئی ایم ایف کا سٹیشنری پر ٹیکس چھوٹ دینے سے انکار
















