اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فریقین میں راضی نامہ ،مجرم کی رہائی کاحکم، سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ بنچ نے 27 سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے انصاف میں تاخیر پر فریقین سے معذرت بھی کی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں5 رکنی شریعت اپیلٹ بنچ نے مجرم اکرم کی اپیل پر سماعت کی،راضی نامے کی بنیاد پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہااکرم ،مقتول کے ورثا میں راضی نامہ ہوچکا ،اکرم دیگر سزائیں کاٹ چکا ہے،عدالت کے مطابق ضلع خانیوال کے رہائشی اکرم کو قتل کیس میں13 اپریل1997 کو گرفتار کیا گیا، مجرم،ورثا کے درمیان2018 میں راضی نامہ ہوا تاہم عدالت میں مناسب معاونت نہیں کی گئی۔
چیف جسٹس نے اکرم کے وکیل سے مکالمے میں کہا آپ کو انصاف ملنے میں تاخیر ہوئی ، معذرت چاہتا ہوں،کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر بریت کے حق ،کچھ فیصلوں میں راضی نامے کی بنیاد پر مجرم کوبری کرنے کی مخالفت میں بھی فیصلے موجود ہیں، معاملے پر کسی اور کیس میں اصول طے کریں گے۔
27 سال پرانے قتل کیس کا فیصلہ،فریقین میں راضی نامہ ،مجرم کی رہائی کاحکم
















