سردار طارق مسعود ،مظہر عالم میاں خیل ایڈہاک جج تعینات

اسلام آباد،گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)سردار طارق مسعود اور مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعینات ،وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تقرری ایک سال کی مدت کیلئے کی گئی،قبل ازیںجسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے پر رضامندی کااظہار کیا۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ایڈہاک ججز کا بل پارلیمانی کمیٹی میں مسترد کر دیں گے، کسی ادارے میں ایڈہاک ازم قبول نہیں، ایڈہاک ازم بدنیتی کی بنیاد پر ہوتی ہے ، کوئی ایسی چیز نہیں ہونے دیں گے جس سے انصاف پر قدغن لگتی ہو۔

لطیف کھوسہ نے کہا ملک کو 3 بار لوٹنے کے بعدچوتھی بار لوٹا جا رہا ہے، پاکستان کی3 نسلیں پہلے گروی رکھی جاچکیں، 3 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں،لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرسکتے،حکمرانوں کو چیلنج کرتا ہوں پروٹوکول کے بغیر کوئی حاکم عوام میں جا کر دکھا دے ،سیاست چھوڈ دوں گا۔