راولپنڈی (بیورورپورٹ)ہوشاب میں آپریشن،دہشتگرد جہنم واصل،2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 24 جولائی کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دہشت گرد علی جان ہلاک ،2کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا ءاور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کےلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کےساتھ مل کر بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے پرعزم ہیں۔
بلوچستان میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

















