اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی پرپابندی کامعاملہ موخر،وفاقی کابینہ نے اسرائیل کےخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کی قرارداد ،کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری و سیاحت کے فروغ کےلئے 126 ممالک کےلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ کی منظوری دیدی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا9 مئی کو ملک میں غد مچانے والا ٹولہ نئے ہتھکنڈوں سے پاکستان،فوج کےخلاف وارداتیں کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم معاملات پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان،عارف علوی،قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کامعاملہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت تک موخر کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے ،پرچم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ،مظلوم فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کیلئے قرارداد کی منظوری دےدی ،ملک میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری ،سیاحت کے فروغ کیلئے 126 ممالک کیلئے آن لائن ویزا ایپلی کیشن سسٹم کے نفاذ ،تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کےلئے ویزا آن آرائیول کی سہولت کےلئے الگ سے سب کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی،126ممالک کے شہری 24 گھنٹوں کے اندر بزنس اور ٹورسٹ ویزہ حاصل کر سکیں گے،ویزا پراسیسنگ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
کابینہ نے اسلام آباد، بلوچستان، سندھ، لاہور ، پشاور کے معزز ہائی کورٹس اور وفاقی وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر بینکوں کے مقدمات کے معاملے پر خصوصی عدالتیں ،بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے سمیت مزید اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہافلسطین میں جاری اسرائیلی حالیہ بہیمانہ کارروائیوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،غزہ ،فلسطین کے دیگر علاقوں میں معصوم بچوں ،خواتین سمیت ہر شہری اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن رہا ہے،آستانہ میں ہونےوالی شنگھائی تعاون تنظیم اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کانفرنسز کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کےلئے بھرپور آواز اٹھائی،جرمنی واقعہ میں ملوث افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
وزیراعظم نے ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشتگردی پاکستان کےخلاف منظم سازش ہے،مہمان نوازی کاصلہ دہشتگردی کی صورت میں ملا،بدقسمتی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان افغان سر زمین پاکستان کےخلاف دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے،اپنے شہریوں کی حفاظت کےلئے پوری طرح تیار ہیں،چاہتے ہیں معاملات امن و مذاکرات سے طے ہوجائیں،خطے میں امن سے ہی ترقی و خوشحالی آئے گی،9 مئی کو پاکستان کی بنیادیں ہلانے میں ملوث ٹولہ پاکستان کے پرامن شہریوں ،پاک فوج کے خلاف مختلف ہتھکنڈوں سے نئی وارداتیں کررہا ہے جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، آرمی چیف اور خاندان کےخلاف تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ سے باتیں کی جا رہی ہیں، کبھی ایسا دل خراش منظر نہیں دیکھا، اقدام کسی طوربرداشت نہیں کریں گے۔
شہبازشریف نے فوج سرحدوں کی محافظ ،جان ہتھیلی پر رکھ پر حفاظت کررہی ہے،ملکی مفادات کے تحفظ کےلئے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،بدقسمتی سے جرمنی سمیت دیگر ممالک میں سفارتخانوں پر حملہ کئے گئے،افسوسناک واقعات ہیں،وزیر خارجہ نے فوری نوٹس لیااپنے سفارتخانوں کی حفاظت ذمہ داری ہے،متعلقہ ممالک کے سفیروں کو طلب کرکے شدید احتجاج کرنا چاہیے،سفارتخانوں ، عملے کی حفاظت یقینی بنانا میزبان ملک کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نے کہاحکومت کاروبار میں آسانیاں پیداکرنے کےلئے پوری طرح کوشاں ہے ،126 ممالک سے تاجروں،ٹریولرز اور سیاحوں سے ویزہ فیس نہیں لی جائے گی،اقدام سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی، اتحادی حکومت کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،محنت سے کام کرنے کے نتائج حوصلہ افزا ہوں گے،آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ کیا ،منظوری بورڈ آف گورنرز نے دینی ہے،درپیش چیلنجز کے پیش نظر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بجٹ میں بڑے فیصلے کئے گئے،اپنے بجٹ میں کٹوتی کرکے مستحق بجلی صارفین کو 50 ارب کی سبسڈی دی،معاشی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر اپنا کردار اداکریں۔
شہبازشریف نے کہاافغانیوں کو کہا آپ بھائی ہیں ،روکھی سوکھی کھا لیں گے لیکن آپ کا خیال رکھیں گے،مہمان نوازی کا صلہ دہشتگردی کی صورت میں ملا،افغان سرزمین سے کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کےخلاف دہشت گردی کرے تو قابل قبول نہیں، اپنے شہریوں کی مکمل حفاظت یقینی بنانے کےلئے تیار ہیں۔
دریں اثنا اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں ،بچوں کےساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم وبربریت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کیلئے قرارداد کی منظوری دی گئی، قرارداد میں کہا گیا 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ،معصوم بچے، خواتین، بزرگ، نوجوان ہر عمرو طبقے سے تعلق رکھنے والے نہتے و بے گناہ شہری شامل ہیں، شہری آبادی، ہسپتال، سکول، اقوام متحدہ ، میڈیا دفاتر ،ورکر، صحافی کوئی بھی اسرائیلی بموں، گولیوں ،قتل عام کی بلا امتیاز مہم سے محفوظ نہیں، فلسطینی علاقے قبرستان اور ملبے کا ڈھیر بن چکے ،سفاکی، بربریت و ظلم کی مثال حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ، اسرائیل کے ظلم کو دیکھتے ہوئے محض مذمت کافی نہیں کیونکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ قراردادیں، انسانی حقوق کی تنظیموں، اداروں کے مطالبات ،پوری دنیا کے مہذب اور انصاف پسند عوام کے احتجاج کے باوجود اسرائیل کا ظلم جاری ہے لہٰذا عالمی برادری ، عالمی ادارے نسل کشی و جنگی جرائم میں ملوث ریاست کے خلاف پابندیوں سمیت قانونی ، سفارتی اور انتظامی اقدامات کا آغاز کریں،وحشی ریاست کو عالمی قانون ،انسانی حقوق کا پابند کرکے مزید بے گناہ خون بہانے سے روکا جائے ورنہ آگ پوری دنیا کے امن کو بھسم کردے گی۔
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی
مکہ معاہدہ:پاک،سعودی اور ترکیہ اہم مذاکرات 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
جو کانٹا برداشت نہیں کرسکتے وہ خون بہانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں: مصطفی کمال
انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی خان
نیتن یاہو کا ایران پر جلد حملے کیلئے ٹرمپ پر مسلسل دباﺅ
پاکستان کے پاس دہشت گردی کے شواہد ہیں، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

















