راولپنڈی: (بیورورپورٹ) پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کی کمان 13ویں مرتبہ سنبھال لی۔
تبدیلی کمان کی تقریب بحرین میں واقع US NAVCENT کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کے نئے کمانڈر تعینات ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے پہلے یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کےلئے میری ٹائم سکیورٹی کو فروغ دینا ہے۔
کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کےساتھ مل کر کام کرتی رہے گی، CTF150 کے زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے،کمبائنڈ ٹاسک فورس150 کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کی مظہر ہے،قبل ازیں تبدیلی کمان کی تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















