پی ٹی آئی کامرکزی سیکرٹریٹ پھر سیل،حسن رﺅف کاجسمانی ریمانڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کامرکزی سیکرٹریٹ پھر سیل،حسن رﺅف کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،ایف آئی اے کے سپرد، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں، ایف آئی آر سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی کے دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکی جانب سے پھر سیل کردیا گیا ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا۔

دریں اثنا اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حسن رو¿ف سمیت دیگر کارکنوںکو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے روف حسن سمیت پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا، 2 خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنوں پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں،متن مقدمہ کے مطابق دوران تفتیش ملزم احمد وقاص نے مقدمہ نمبر 654/24 میں انکشاف کیا۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کےساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، رﺅف حسن، آفاق احمد علوی، حمید ،ذیشان فاروق، سید اسامہ، رضوان، رفیق،سید حمزہ ،خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں