کوئٹہ (بیورو رپورٹ) چمن میں پاسپورٹ اور ویزا کی شرط ختم ہوتے ہی افغان بارڈر کھل گیا تاہم افغان بارڈر حکام نے پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار کر دیا،لیویز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، پاکستانی اور افغان حکام کے مابین رابطے جاری ہیں،افغان حکام نے کہا جب تک مرکزی حکومت اپنی پوزیشن واضع نہیں کرتی بولدک کا سفر موقوف رہے گا، لیویز حکام کے مطابق پاکستان تاجر اور افغان شہری بھی تذکرہ پر پاکستان داخل ہونے کےلئے افغان بارڈر جمع ہیں،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز باب دوستی پرپیدل آمدورفت کی سابقہ پاسپورٹ پالیسی بحال کردی گئی تھی مگر افغان بارڈر پولیس نے کہا ہے پاکستانی حکام اور دھرنا مظاہرین کے مابین معاہدے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
چمن: افغان حکام کا پاکستانیوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت سے انکار
















