اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے۔
تینوں افراد کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائیگا، ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، پارلیمان سے قرارداد منظور کی جائیگی، آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔
تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق فیصلے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
















