وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا

:( ) پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں ملنے کےعدالتی فیصلے پر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی-

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کردیا، حکمران جماعت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے،مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسحاق ڈار،ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، عرفان قادر ، احمد چیمہ کریں گے۔اٹارنی جنرل منصوراعوان اتحادی جماعت کو بریف کریں گے۔