اسلام آباد: ( ) کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا، سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔
سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ
















