ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کےلئے جلد مزید ادویات فراہم کردیں گے،علی جان

حافظ آباد(قمر عباس )صوبائی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ڈپٹی کمشنر حافظ آبا د سند س ارشاد کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹر کادورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی ویژن کے تحت عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی ترجیح ہے،ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کے لیے بہت جلد مزید ادویات فراہم کر دی جائینگی تا کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریض زیادہ سے زیادہ صحت کی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

علی جان نے کہاہسپتال میں ادویات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ادویات کی ایک بڑی کھیپ کل تک حافظ آباد پہنچ جائیگی،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال اور ٹراماسنٹر میں زیر علاج مریضوں سے علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی پر گفتگو بھی کی ،مریضوں ،لواحقین نے ہسپتال سے مفت ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔