اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے کوشاں ہے جبکہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہمارے اہداف مقرر ہیں، 7 خون معاف کے نام سے ٹریلر چلایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود خواتین کو جیلوں میں ڈالنے کی روایت ڈالی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے آدھے لیڈر جیل میں تھے، شہباز شریف نے ساتھ چلنے کی بات کی، یہ اسی قابل ہیں کہ انہیں گالیاں دی جائیں، انہوں نے بھائی کو بھائی، باپ کو بیٹے سے لڑایا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ہماری اعلیٰ قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنےکا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے: عطا اللہ تارڑ

















