لاہور:( اپنے رپورٹر سے)آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے فلورملز کی ہڑتال ختم کرادی،مریم نوازنے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہافلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کےخلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہونےوالے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کیا گیا۔
مریم نوازنے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین و دیگر قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاآٹا ،روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا،جائز تحفظات و مسائل کے حل کےلئے بھرپور کردار ادا کروں گی،جائز مسائل کے حل کےلئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔
دوسری جانب ”میرا پنجاب سموگ فری“،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ماحولیات کی بہتری کےلئے پائیدار اقدامات اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹر ن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،مریم نوازنے کہا سموگ کے مستقل سدباب کےلئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے، سموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کے تحت ینگ گریجوایٹس کمیونٹی سروس کی منفردخدمات سرانجام دیں گے،2 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں،چیف منسٹر پنجاب کلائمٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار سکالرشپ دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کمیونٹی سروس ،ماحولیاتی تحفظ کےلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے،پروگرام میں 20 جولائی تک رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے، انٹرن شپ مکمل کرنے والے18تا 25سال تک نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا،مریم نوازنے اپیل کی عوام سموگ کے سنجیدہ مسئلے کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں، گاڑیوں ،کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کرنے کےساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے،پلاسٹک کے استعمال میں کمی ،فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے،اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو کب اور کون کرے گا؟،رواںسال پنجاب حکومت کے اقدامات سے سموگ میں کمی آئے گی۔
آٹے کی قلت ہوگی نہ روٹی مہنگی،مریم نواز نے فلور ملز کی ہڑتال ختم کرا دی

















