اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پرتبادلوں پرغور کرنا شروع کر دیا ،وزیراعظم کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سلیم کوکینیڈا میں ہائی کمشنر،عاصمہ ربانی فلپائن ،سلجوق مستنصرتارڑکوانڈونیشیامیں سفیرلگانے پرغور کیا جا رہا ہے،ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کویورپی ملک ،فیصل نیاز ترمزی کو اہم مغربی ملک بھیجا جائےگا، سوئٹزرلینڈزمیں سفیرعامرشوکت کوقاہرہ مصرتعینا ت کیاجاسکتاہے،مرغوب سلیم بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں بطورسفیرتعیناتی کا امکان ہے،ڈاکٹرظفراقبال اگلے ماہ رومانیہ سے کویت میں سفیر ہوں گے۔
پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پرتبادلوں کی تیاریاں
















