تحریک لبیک پاکستان کامارچ دھرنے میں تبدیل،فیض آباد پر پڑاﺅ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ٹی ایل پی کامارچ دھرنے میں تبدیل،فیض آباد پر پڑاﺅ،حکومت کے سامنے 3مطالبات رکھ دئیے ،تحریک لبیک نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کےلئے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیااورمارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

حافظ سعد رضوی نے کہا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے،فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی اور نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔