اسلام آباد،کراچی :(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان سے رہا ہونیوالے کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے دہشتگردی میں ملوث ہیں،دہشتگردی کیخلاف کسی بھی حد تک جائیں گے،آپریشن عزم استحکام پورے پاکستان میں نہیں ہو گا،میڈیا تک غلط معلومات پہنچیں۔
سینیٹر فیصل رحمن کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا ،وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی ایف سی اور رینجرز حکام سمیت دیگر شریک ہوئے۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کا زیادہ کنٹرول صوبوں کے پاس ہے، سب بلوچستان جا کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کر سکتے ہیں، صوبے آزاد ہیں اس لیے ہماری کچھ حدود ہیں، ہم صوبوں کو آگاہی دے سکتے ہیں،وزارت داخلہ کے ماتحت ٹارگٹڈ آپریشنز اور بارڈر سکیورٹی ہے، صحافیوں کے قتل کیسز پر وزارت داخلہ فالو اپ دے گی، پنجاب اور سندھ میں آپریشنز جاری ہیں،رینجرز کو سپورٹ دی، مین سپر ہائی وے بہت حد تک محفوظ ہوچکی ۔
محسن نقوی نے کہاپاکستان سے رہا ہونیوالے کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے دہشتگردی میں ملوث ہیں، امید تھی رویہ ٹھیک ہوگالیکن اندازہ غلط ثابت ہوا، گروپ 15، 15 اور 20، 20 کے بننا شروع ہو گئے،عزم استحکام آپریشن پورے پاکستان میں نہیں ہوگا۔
مزید برآں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دورہ کراچی کے دوران داو¿دی بوہرہ جماعت کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی، انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا، برہانی محل میں وزیر داخلہ نے داو¿دی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین اور ان کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین سے ملاقات کی جبکہ محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،محسن نقوی نے کہا پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے، آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا جبکہ وزیرداخلہ نے مولانا عقیل الغربی اور سابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات کی،محسن نقوی نے کہا شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں، وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کےلئے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے، محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کےلئے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں،مولانا عقیل الغربی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















