اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے عدت کیس کافیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر نظر ثانی درخواست خارج کردی۔
خاور مانیکا کی نظرثانی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی،معاون وکیل خاور مانیکا نے عدالت سے استدعا کی سینئر وکیل رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں، اس لیے ایک ماہ کی ڈائریکشن ختم کی جائے،جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا ساڑھے گیارہ بجے کیس دوبارہ ٹیک اپ کرینگے، رضوان عباسی آ گئے تو ان کے دلائل سنیں گے، اگر خاور مانیکا کے وکیل نہیں آتے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دونگا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے، عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا،وقفے کے بعد سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی نظر ثانی درخواست خارج کردی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیشن کورٹ کو ایک ماہ کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا ۔
علاوہ ازیں اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاورمانیکا نے کہا عمران نے نکاح پر جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں،14 نومبرکومیں نے بشریٰ کوطلاق دی، بشریٰ کے بھائی کوبھی طلاق کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا،4 سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے، اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا۔
عدت نکاح کیس،التوا درخواست خارج ،ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں،خاور مانیکا

















