تنگ کرنے کیلئے حامد رضا کانام ECL میں شامل کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین سے جواب طلب ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمار کس دئیے تنگ کرنے کیلئے صاحبزادہ حامد رضا کانام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر کی اورڈپٹی اٹارنی جنرل سید احسن رضا کو روسٹرم پر بلا لیا ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا آپ کو کیا لگتا ہے باہر جا کر واپس نہیں آئیں گے؟ سیاسی لیڈر ہیں باہر گئے تو واپس آ جائیں گے،صرف تنگ کرنے کیلئے نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ؟ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔