شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ چل رہی ہے،بیرسٹر سیف

پشاور:(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے پنجاب جیسا اہم صوبہ غیر سنجیدہ ٹک ٹاکر سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا ،نواز بمقابلہ شہباز،شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے۔

اپنے بیان میںبیرسٹر سیف نے کہاراجکماری کہتی ہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، کون ہے جو آپ کو کام نہیں کرنے دے رہا، آپ کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر فریاد کیوں؟،راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کےلئے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں، نوازبمقابلہ شہباز گروپ آپس میں دست و گریباں ہیں، شہباز شریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثناکے ذریعے دبائی ہوئی ہے ،مریم نواز کا ہدف بھی شہباز حکومت ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی نے کہاکرسی کی اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں، عوامی مسائل کی خاندان شریفیہ کو بالکل پروا نہیں، مریم نواز کی تمام توجہ پی ٹی آئی کی خواتین کا رکنوں اور عمران خان کےخلاف انتقامی کارراوئیوں پر مرکوز ہے، عنقریب مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید بامشقت کاٹ رہی ہوں گی۔