دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کا مقصد بنیا دی حقو ق کا تحفظ ہے، اعجا ز احمد قر یشی

اسلا م آ باد:(بیورورپورٹ ) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا ہے دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کے قیام کا مقصد بنیا دی حقو ق کا تحفظ اور گڈ گورننس کا قیام ہے، انتظا می امور کی بہتر ی کےلئے ایک دوسر ے سے محتسبین کے تجر بات کا تبا دلہ ضرور ی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین (اے او اے) کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س سے صدا رتی خطاب کے دوران کیا۔

ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن (اے او اے) کے صدر اور وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے محتسب کے اداروں کی اہمیت، ان کے ذریعے گڈ گو رننس کے قیام اور عام آ دمی کو انصا ف کی فرا ہمی کے حوا لے سے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا محتسب کے ادارے گڈ گو رننس کے قیام کے ذریعے عا م آ دمی کے معیار زند گی کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کے قیام کا مقصد بنیا دی حقو ق کا تحفظ و حصول اور زند گی کے تمام شعبوں میں گڈ گو رننس کا قیام ہے، ایک دوسر ے کے تجر بات اور اٹھا ئے گئے اقدا مات کے تبا دلے سے تمام اسٹیک ہو لڈ رز مستفید ہو سکتے ہیں، محتسب کے اداروں کے تجربات آ پس میں شیئر کر نے سے بدانتظامی اور بیو رکر یٹک رکا وٹوں کے خا تمے کے ساتھ ساتھ ادارے بھی مضبو ط ہوں گے۔