پالیسی کا تسلسل ہی مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے وسائل میں اضافہ ضروری ہے،پالیسیوں کا تسلسل ہی اقتصادی مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، معاشی بہتری کےلئے حکومت ،تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل چیمبرز آف کامرس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہاسرمایہ کاری کی اشد ضرورت ،آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ،صنعتوں کےلئے 10روپے یونٹ بجلی سستی کردی،معاشی حالات کی بہتری سے روپے کی قدر بڑھے گی ،زرمبادلہ ذخائر بڑھیں گے،وقت آگیا سب 10سال کا نیشنل پلان بنا کر عمل کریں۔

وفاقی وزیر نے کہااصلاحاتی ایجنڈے کی بدولت سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،دوسرے مرحلے میں پاک چین بی ٹو بی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا،برآمدات کیلئے اضافی مصنوعات کی تیاری کو یقینی بنانا ہوگا۔