اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب خیر ہو جائے گی،فضل الرحمن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے ملک میںاقلیت حکومت ،پیپلز پارٹی حصہ نہیں ،اسٹیبلشمنٹ سیاست سے باہر ہو جائے تو سب خیر ہو جائے گی، آپریشن کے نام پر 2010 سے مار کھا رہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو اور قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاحکومت سمجھتی ہے عوام دوست بجٹ ہے مگر ملک کا کباڑہ ہو گیا ،وزیراعظم کادورہ چین ناکام رہا،لگتا ہے آپریشن کے ذریعے چین کی بات پوری کررہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا مو¿قف واضح نہیں ،آپریشن سے عدم استحکام آئے گا،میں نے مشورہ دیا پنگا نہ لیں، پوچھا گیا پنگا کسے کہتے ہیں؟ میں نے کہا لینے سے پتہ چلتا ہے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہابجٹ میں سب سے زیادہ توجہ ٹیکس لگانے پر دی گئی،آپ پر اعتماد نہ ہونے کے باعث عوام ٹیکس نہیں دیں گے،عوام جانتے ہیں قرض اور سود دیا جائے گا، عالمی بینک، آئی ایم ایف کے خزانے بھرنے کیلئے عوام ٹیکس کیوں دیں؟ عوام کا ٹیکس عوام پر نہیں لگنا تو پھر عالمی اداروں کا پیٹ کیوں بھریں؟،حکومتی دعووں کے باوجود 75 سال سے ملک کہاں کھڑا ہے؟ کون نہیں جانتا؟، لگتا ہے چند ماہ میں ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، بنوں و دیگرعلاقوں میں امارات اسلامیہ کی حکومت قائم ہوجائے گی۔