ملک میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل،تحفظ یقینی بنائیں گے،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہاہے ملک میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وزیر داخلہ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، بارڈر سکیورٹی، امیگریشن، منشیات وغیر قانونی انسانی روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے کینیڈین ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے، غیر قانونی نقل و حرکت اور انسانی سمگلنگ روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہےں، متعلقہ اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائےں گے، امیگریشن سسٹم میں بھی جدت ، بہتری لا رہے ہیں، الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے نظام میں مزید بہتری سے 24گھنٹے میں ویزہ جاری کیا جائے گا۔

وزیرد اخلہ نے کہاپاکستان مختلف شعبوں میں کینیڈا کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کر سکتا ہے، ہنر مند افرادی قوت کی کینیڈا منتقلی سے غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے واقعات میں کمی آئے گی،پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،افغان مہاجرین کی کینیڈا منتقلی میں پاکستان ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے،کینیڈین ہائی کمشنر نے مختلف شعبوں میں تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔