اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سی پیک پر سیاسی قیادت ایک پیج پر،پاک چین مشاورتی مکینزم اجلاس میں وفاقی وزرا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ، فضل الرحمن، یوسف رضا گیلانی، حنا ربانی کھر، خالد مقبول صدیقی ،پی ٹی آئی رہنما روف حسن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہاسی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،منصوبے پر تمام ملکی جماعتیں ایک پیج پر ہیں،چینی وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث اوردونوں ملکوں کے اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاپاکستان ،چین کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی،سی پیک پاک چین تعاون کا نیا وژن ہے، سماجی و پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی گئی، روزگار اور ترقی کے موقع ملے،وزیراعظم کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، دورہ چین میں مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، پاک چین عوامی روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
چینی وزیر لیوجیان چا ﺅنے خطاب کرتے ہوئے کہا مشترکہ مشاورتی میکنزم کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان ،چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں،ترقی دونوں ملکوں کےلئے فائدہ مند ہوگی، چینی قیادت دونوں ملکوں کی دوستی کو اہمیت دیتی ہے،پاکستان ،چین کے درمیان معاہدوں سے ترقی کے نئے موقع پیدا ہوں گے لیکن ترقی کےلئے اندرونی استحکام ضروری ہے، سرمایہ کاری کےلئے سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہوگا، بہتر سکیورٹی سے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے،پاکستانی سیاستدانوں ،صحافیوں اور طلبہ کو دورہ چین کی دعوت بھی دےدی۔
چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا سی پیک نے پاکستان ،چین کے درمیان روابط کو مضبوط کردیا ،ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈیویلپمنٹ ،ترقی کو فروغ ملا،چین کےساتھ شراکت داری انفرااسٹرکچر ،معیشت سے بھی آگے جاتی ہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانے کےلئے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، ملکر مشترکہ چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں، سی پیک پاک چین بہتر مستقبل و ترقی کا ضامن ،ملکی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھتا ہے،گیلانی نے کہاسی پیک معاشی ترقی کا اہم منصوبہ ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاپاکستان ،چین کے سیاسی روابط کے فروغ سے سی پیک کو استحکام ملے گا، بی آر آئی منصوبے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوئے ، سی پیک منصوبے سے غربت میں کمی، اقتصادی ترقی و تجارت بڑھے گی،بدقسمتی سے سی پیک منصوبہ ماضی میں ڈس انفارمیشن کا شکار رہا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاسیاسی جماعتوں کا ایک میز پر بیٹھنا دوطرفہ سیاسی قیادت کے ایک پیج پر ہونے کی دلیل ہے، مشکل حالات میں تعاون پر چینی قیادت کے شکرگزار ہیں،محفوظ مستقبل کےلئے سی پیک منصوبے پر مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان ،چین کے درمیان منفرد دوستانہ تعلقات ہیں۔
جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہا پاک چین تعلقات پرقوم میں اتفاق پایا جاتا ہے، پاک چین دوستی باہمی اختلافات سے بالا تر ہے، پاکستان خطے میں تنازعات کے منصفانہ حل پر یقین رکھتا ہے، شکر گزار ہیں چین نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ،پاکستان کی جانب سے بھی تائیوان کے معاملے پر چین کی غیر مشروط حمایت کی گئی،علاقائی مسائل پر دونوں ملکوں کی ہم آہنگی تاریخ کےساتھ جڑی ہے، فخر ہے سی پی سی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)دوست ہیں ،دوستی کو دونوں ملکوں کے عوام کےلئے فائدہ مند بنانے چاہتے ہیں، چین پاکستان پوری دنیا میں ایک دوسرے کی دوستی میں ترجیح ہوں گے، چینی وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی نے کہاسی پیک کےلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، عالمی منظر نامے میں پاکستان ،چین کا اہم کردار ہے،مشترکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 2ملکوں کے درمیان دوستی بھروسے و تعاون پر مبنی ہوتی ہے، تاریخ دوستی کا ثبوت، سی پیک دوستی کا وژن ہے،چین سے دوستی خارجہ پالیسی کا محوراور غیرمتزلزل ہے، سب سے اہم چیز غربت کا خاتمہ ہے، سیاسی استحکام ،تعاون اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے ،سی پیک جیسے قومی مقاصد کےلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک چین تعلقات اعتماد و تعاون پر مبنی ہیں،سی پیک نے دونوں ممالک کے کثیر الجہتی تعلقات کو نئی جہت دی، سی پیک حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کا اہم ستون اور چین کےلئے خطے کے دیگر ممالک سے رابطے کا اہم ذریعہ ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں منصوبوں کو اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا گیا، سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی پارکس ،خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے، تجارت و پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے کئی مواقع کی نشاندہی کی گئی۔
دریں اثناپاکستان ،چین نے عوام کے درمیان روابط مضبوط بنانے ،آہنی دوستی کی وراثت کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کےلئے پارلیمانی تبادلوں کے تسلسل پر اتفاق کرلیا،اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار ،لیو جیان چاﺅ نے کہااجلاس نے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر سیاسی اتفاق رائے کا بھرپور مظاہرہ کیا، سینئر سیاسی رہنماﺅں کی موجودگی پاک چین اقتصادی راہداری و علاقائی امن و ترقی کےلئے آہنی دوستی کی اہمیت پر اتفاق رائے کا مظہر ہے،سیاسی جماعتوں نے سی پیک منصوبوں پر اپنے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اپ گریڈیشن کےلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آئی ڈی سی پی سی مزید بین الپارلیمانی بات چیت کےلئے300پاکستانی پارلیمنٹیرینز کو چین مدعو کرے گی، اسحاق ڈار نے کہا جے سی ایم نے پاک چین تعلقات کےساتھ ساتھ سی پیک میں بھی نئی روح پھونک دی ،دونوں رہنماﺅں ،عوام کے تصور کے مطابق دو طرفہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی،تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
چینی وزیر لیو جیان چاﺅ نے کہا چین ،پاکستان سی پیک کی اہمیت و عوام کےلئے فوائد پر متفق ہیں،عالمی چیلنجز کے پس منظر میں چین ، پاکستان کے درمیان شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے،سیاسی جماعتیں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کےلئے کوششیں جاری رکھیں گی،بعدازاں چینی وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چینی وفد نے کہا پاکستان کےساتھ تعاون جاری رہے گا،شہبازشریف نے ہر مشکل وقت میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















