اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے این ڈی ایم اے اپنے سسٹم کو وسعت دے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے ذریعے صوبوں کو شامل کرے تاکہ مصیبت کے بوجھ کو کم سے کم کیا جاسکے،2022 کے سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے کا موسمیاتی تبدیلی نظام قابل تعریف ہے۔
این ڈی ایم اے کے پراجیکٹ نیشنل ایمرجنسیزآپریشن سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ماضی میں پاکستان نے بہت سے سیلابوں کا سامنا کیا، رواں بجٹ میں وفاق نے سیلاب متاثرین کیلئے 100ارب روپے رکھے ہیں، سیلاب سے بہت زیادہ تباہی سندھ اور خیبر پختونخوا میں آئی ہے، این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا، این ڈی ایم اے میں لوگ دوسرے اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آتے ہیں ، چیئرمین این ڈی ایم اے نے موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے، این ڈی ایم نے دوسرے اداروں سے مل کر حکمت عملی بنائی اور بہت اہم کام کیے۔
وزیر اعظم نے کہا جنیوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ڈونر کانفرنس ہوئی ، ہم نے جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں بھی سیلاب متاثرین کیلئے آواز اٹھائی 2022ءکے سیلاب سے پاکستان کو اب تک 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے،سیلاب متاثرین کے ازالہ کیلئے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے، صوبوں اور وفاق کی مشترکہ کاوشوں سے متاثرین کی بحالی کو یقینی بنایا، این ڈی ایم اے کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معلومات کا نظام قابل تعریف ہے، این ڈی ایم اے کا وضع کردہ نظام دیگر شعبوں کیلئے بھی رول ماڈل ہے، حکومت این ڈی ایم اے کو تمام ممکن وسائل فراہم کرے گی، سفارش کوئی بھی ہو اس کو نہ مانیں ،میرٹ کو تسلیم کریں، بہترین افرادی قوت کو بروئے کار لانے کیلئے ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں پر ریڈ زون میں آچکا اورمتاثرہ پہلے 10ممالک میں شامل ہے،ہمت نہیں ہارنی محنت کرنی ہے ۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے حج کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 35 پاکستانی عازمین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جسد خالی پاکستان پہنچانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پاکستانی حجاج کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجاج کرام کے لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کی ہدایت بھی کی،وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتالوں میں داخل پاکستانی عازمین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















