بڑی پیشرفت،وفاق،کے پی میں معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،وفاق،کے پی نے لوڈشیڈنگ کے معاملات افہام و تفہیم سے 48 گھنٹوں میں حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کرنے اور نیشنل گرڈ کو بجلی نہ دینے کے اقدام پر وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،وعلی امین گنڈاپور نے محسن نقوی کو اپنے تحفظات ،عوامی شکایات سے آگاہ کیا،ٹیلی فونک رابطے میں دونوں شخصیات نے خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2روز میں مذاکرات اور مشاورت پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ،وزیر داخلہ نے کہا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت و تحفظ کی یقین دہانی کرائی ،محسن نقوی نے کہا پوری کوشش ہے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت مشترکہ ذمہ داری ہے۔