لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں خصوصی طالبات اور افراد کی بہتر نگہداشت کےلئے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر کا افتتاح کر دیاگیا ۔
افتتاحی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، سینئر صحافی سلمان غنی، ایم پی اے سلمہ ہاشمی، آمنہ آفتاب، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیراصمد ، سی ای او پنجاب چیرٹی کمیشن کرنل ریٹائرڈ شہزاد اور سلمان غنی سمیت اساتذہ،طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر گورنر پنجاب نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی نئی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا خصوصی افراد نگہداشت کیلئے یونیورسٹی میں سنٹرکا قیام قابل تقلید ہے، ہماری قوم زبردست ہے، ہمارا نوجوان روشن مستقبل ہیں، خصوصی افراد کا خیال رکھنے سے دنیا و آخرت میںبھلائی ہے،ایلومینائی آمنہ آفتاب کی جانب سے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر قائم کرنامثالی اقدام ہے،خصوصی افراد ہمارے جگر کا ٹکڑا ہیں ان کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا فرض ہے۔
سردار سلیم حیدرنے مزید کہا لاہور زندہ دلان کا شہر ہے اوریہاں سے ہماری نوجوان نسل قومی ترقی کےلئے مزید کردار ادا کرے گی، پاکستانیوں میں عطیات و خیرات دینے کا جذبہ دنیا میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے اور افراد کروڑوں روپے عطیہ فلاحی منصوبوں کےلئے وقف کرتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا یونیورسٹی نوبل کاز کے تحت خصوصی طالبات پر توجہ دے رہی ہے،یونیورسٹی میں سنٹر کے قیام سے خصوصی طالبات اوراساتذہ کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں خصوصی طالبات کیلئے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر کا قیام
















