سندھ کا3056ارب کابجٹ پیش،تنخواہوں میں 30 فیصد تک بڑا اضافہ

کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ کا3056ارب کابجٹ پیش،تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد تک بڑا اضافہ کردیا گیا،بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 تا 30 فیصد ، پنشن میں 15 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا اور کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کردی۔

مراد علی شاہ نے کہاتنخواہ و پنشن میں اضافے کا مقصد مالی تحفظ کو تقویت دینا ہے،959 ارب کے نمایاں ترقیاتی اخراجات کی تجویز اخراجات کا 31 فیصد ہے، متوازن بجٹ بنیادی طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی و غریبوں کیلئے سماجی تحفظ پر مرکوز ہے، سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی گئی ،34.9 ارب کی اہم رقم غریبوں کی مدد کیلئے مختص کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا بجٹ میں شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنے کےلئے 116 ارب کے سبسڈیز پروگرام شامل ہیں، محفوظ پناہ گاہ کو فروغ دینے کیلئے ہاو¿سنگ سکیموں کیلئے 25 ارب مختص کیے جائیں گے،کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے 8 ارب مختص کیے جارہے ہیں،پہلی بار 485 پولیس سٹیشن کےلئے مخصوص بجٹ مختص کیا گیا،سندھ حکومت آئندہ مالی سال قرضوں کی ادائیگی پر 6 ارب 73 کروڑ روپے پر خرچ کرے گی، صوبائی محصولات کی مد میں268 ارب 96 کروڑ روپے وصول ہوں گے،پولیس تھانوں کی بہتری کیلئے 3.75 ارب، 1.8 ارب کا اسلحہ خریدا جائے گا،کراچی کو پانی کےلئے حب سے نئی نہر تعمیر کی جائے گی، 5 ارب مختص کردئیے،مزدوروں کی فلاح کےلئے ہاری کارڈ متعارف کرادیا گیا،وزیراعلیٰ کی تقریر کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعرات صبح 10بجے تک ملتوی کردیا گیا۔