ضمانت منظور،احمد فرہادصحافت نہیں، صرف شاعری کرے ،مظفر آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد، مظفر آباد:(بیورورپورٹ)مظفر آباد ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرکے تنبیہ کی احمد فرہادصحافت نہیں، صرف شاعری کرے ۔

مظفر آباد ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ صداقت راجہ نے ریمارکس دئیے عدالتی نظام کی خرابی کے باعث شاعر کو سزا بھگتنی پڑی،جج بھی سیاستدانوں کی طرح میڈیا کو دیکھتے ہیں میڈیا پر میری خبر چلی یا نہیں پھر تاثر دیا جاتا ہے آزاد کشمیر کا عدالتی نظام مضحکہ خیز ہے، آزاد کشمیر چھوٹی سی ریاست ہے اور ہمارا اپنا عدالتی نظام ہے۔

چیف جسٹس مظفر آباد ہائیکورٹ نے احمد فرہاد کی فیملی کو تنبیہ کی آپ اپنے شوہر کو سمجھائیں بے شک اپنی شاعری کے ذریعے جذبات کا اظہار کرےں لیکن احمد فرہاد صرف شاعری کرے، صحافت نہیں،بعدازاں2لاکھ روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔