مسلم لیگ (ن) کو دھچکا،سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
کراچی (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ ایم زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا،نواز شریف کے سابق ترجمان ایم زبیر نے کہا کافی عرصہ پہلے (ن) لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا، اب فیصلہ کر لیا ہے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دوں، تب تک پارٹی کے ساتھ تھا جب تک سویلین بالادستی کی بات ہو رہی تھی، ہر قیمت میں پاور میں ہی رہنا ہے تو بہت مشکل ہو جاتا ہے، پارٹی کا مو¿قف تبدیل ہوگیا تھا پھر الگ ہونا ہی بہتر تھا، میں نے کافی عرصے سے کلیئر کر دیا تھا، تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے، ہم نے عوام کے بھروسے پر سیاست کرنی تھی، عوام پر ہمارا اعتماد تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہمارا تھا، ایم زبیر نے مزید کہا شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت سمیت تاحال کسی بھی پارٹی کو جوائن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

















