آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے: نوازشریف

مری (نمائندہ مشرق) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے آئین کے تحفظ کا اصل فورم سڑکیں نہیں پارلیمنٹ ہے،مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ملاقات کی، سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا سڑکوں، چوراہوں پر بے مقصد ہنگاموں سے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچا،ن لیگ کے صدر نوازشریف کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ملاقات کے موقع پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔