کوئٹہ (مشرق نیوز) صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں غیر قانونی جلسہ کرنے پر تحریک انصاف کے کئی رہنماو¿ں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور حلیم عادل شیخ سمیت پی ٹی آئی رہنماوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پشین کے تھانہ بوستان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پشین کے تھانہ بوستان میں درج مقدمے میں مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں غیر قانونی طور پر جلسہ کرنے، بغاوت پر اکسانے، سرکاری ملازمین پر تشدد، یرغمال بنانے اور لاوڈسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پشین: غیر قانونی جلسہ، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، حلیم عادل شیخ پر بغاوت کا مقدمہ

















