بیجنگ+ اسلام آ باد(مشرق نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی، ہمیں ماننا چاہیے 76 برسوں میں ہم ترقی نہیں کرسکے، ہمیں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنا چاہیے،پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ترجیح ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک چائنہ فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کی دوستی اور بھائی چارے کی کہیں مثال نہیں ملتی،پاک چائنہ فرینڈ شپ کی تقریب میں خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں نے 1981میں پہلی بار چائنہ کا دورہ کیا تھا، چین کی مختصر مدت میں تیز رفتار ترقی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں، پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھارہا ہے، پاک چین کی دوستی بے لوث اورہر آزمائش کی گھڑی میں پوری اتری ہے، آج چائنہ کی تجارت ٹریلین ڈالر میں جا پہنچی ہے ، چائنہ کی مدد سے خلائی مشن کا مشترکہ پروگرام دونوں ممالک کی بہت بڑی کامیابی ہے، آج جتنے بھی پاکستانی اور چینی مہمان اس تقریب میں موجود ہیں وہ ایک خاندان کی مانند ہے،وزیر اعظم نے کہا ہمیں آج ہمیں چیلنجز اور بحرانوں سے نکلنے کیلئے ایک دوسرے کی کوششوں اور خصوصی طور پر چینی ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت محنت کرنا ہوگی، یہاں سوال یہ ہے ہمارے کاروباری افراد بھی سخت محنت کرتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم اس طرح سے زرمبادلہ کیوں نہیں اکٹھا کر سکے؟، ہمیں بطور فیملی ممبران ایک دوسرے سے یہ سوال کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، چینی ماڈل کی کامیابی کے پیچھے ایک پوری کی پوری تاریخ ہے جس سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے، چینی ماڈل کی خاص بات یہ بھی ہے کہ چائنہ نے ہمیشہ دوسرے ممالک سے تصادم کے بجائے باہمی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا ہے،شہازشریف نے کہا شی جی پنگ ایک بصیرت رکھنے والے لیڈر ہیں ، جنہیں پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے چینی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے،آج دنیا چین کے بغیر ایک قدم بھی آگے نہیں چل سکتی،وقت آگیا ہے دونوں دوست ممالک کی شراکت داری کو معاشی اہداف کے حصول کیلئے نتیجہ خیز بنائیں،پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں،وزیر اعظم نے کہا پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے، بدعنوانی کے خاتمے،بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اوربرآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، بشام میں چینی ورکرز پر حملے کا واقعہ افسوسناک تھا، پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اپنے بہن بھائیوں کی طرح عزیز ہے، وزیراعظم سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، بشام میں چینی شہریوں پر حملہ پاکستان دشمن عناصر نے کیا، یہ حملہ انہوں نے پلان کیا جو سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمن ہیں۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نےرینجرز اور فرنٹیئر کور( ایف سی) کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سول آرمڈ فورسزکی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دےدی،وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کےلئے نظرثانی بنیادی پے سکیل 2024کی منظوری دےدی جس کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ55.76 یا31 ہزار 810 روپے تک بنے گا،حکومتی ذ رائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے ایک اہم فیصلے کے تحت سول آرمڈ فورسز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،ذرائع نے کہا رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف اور اوسط اضافہ کم بنے گا جبکہ وزیراعظم آفس کی جانب سے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نے حتمی پلان مانگنے کےلئے5 رکنی کمیٹی تشکیل دےدی،ذرائع کے مطابق کمیٹی سرکاری ادارہ پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کےلئے حتمی شکل دے گی، کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاو¿سنگ ہوں گے ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ، سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ، سیکرٹری پاور کمیٹی کے ممبر جبکہ سیکرٹری ہاو¿سنگ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے،پی ایم آفس کے ذرائع نے کہا کمیٹی دو ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی، کمیٹی ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی، وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دنیا چین کے بغیر ایک قدم آگے نہیں بڑھ سکتی،وزیر اعظم کا پاک چائنہ فرینڈ شپ اینڈ بزنس ریسیپشن سے خطاب
















