ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی:عطاءتارڑ

لاہور(اپنے رپورٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا سرمایہ کاری روکنے کےلئے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں، عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی، چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی، 29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی،وزیر اطلاعات نے کہا ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی، سرمایہ کاری روکنے کےلئے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے،آئی ٹی سیکٹر میں قوم کو بڑی خوشخبری دینے والے ہیں جبکہ ورلڈ بینک اور ایشین بینک پاکستان کی معاشی صورتحال کومثبت قرار دے رہے ہیں۔