اسلام آباد،کراچی (بیورورپورٹ) سینیٹر فیصل ووڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا،توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا،فیصل واوڈا نے جواب میں کہا توہین عدالت کا مبینہ ملزم عدالت کی عزت کرتا ہے، کسی بھی طریقے سے عدالت کا وقار مجروح کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملزم سمجھتا ہے عدالت کا امیج عوام کی نظروں میں بے داغ ہونا چاہیے،ا ووڈا نے جواب میں کہا پاکستان کے تمام مسائل کا حل ایک فعال اور متحرک عدالتی نظام میں ہے، حال ہی میں چیف جسٹس نے کہا عدلیہ کو اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں، اپریل 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کےخلاف توہین آمیز مہم چلی،سینیٹر نے جواب میں مزید کہا پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کاروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے،فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں استدعا کی توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے دوسری جانب عدلیہ مخالف بیان پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی،مصطفی کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرا دیا،بیان حلفی میں مصطفی کمال نے کہا بالخصوص اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں، معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔
توہین عدالت کیس :واوڈا کا معافی مانگنے سے انکار،مصطفی کمال نے معذرت کرلی
















