کمرہ عدالت میں غیر مناسب روئیے پر وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام گرفتار، غیر مشروط معافی مانگنے پر رہائی کاحکم

راولپنڈی(بیورورپورٹ) کمرہ عدالت میں نامناسب رویے پر وفاقی سیکرٹر ی گرفتاری کے بعد رہا ،راولپنڈی کی عدالت نے وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاتفصیلات کے مطابق راولپنڈی عدالت کے سول جج نےہتک آمیز رویے پر سیکشن 228 کے تحت ٹرائل کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری عمر ملک کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ، عدالت نے سرکاری افسر کو توہین عدالت میں 15 دن قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائے تاہم بعدازاں عمر ملک کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگی گئی،عدالت نے گرفتار اعلیٰ سرکاری افسر عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا توہین کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،فاضل جج نے سرکاری افسر کو ہدایت کی کہ اپنا رویہ آئین اور قانون کے تابع کریں،وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔